ایران جنگ نہیں چاہتا،مگرحملوں کا تباہ کن جواب دے گا: ترجمان حکومت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ایرانی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران جنگ نہیں چاہتا ہے لیکن وہ کسی بھی جارحیت کا تباہ کن جواب دے گا۔

ترجمان علی ربیعی نے عراق میں امریکی فوج کے اڈوں پر ایران کے میزائل حملے کے چند گھنٹے کے بعد بدھ کو ٹویٹر پر ایک بیان جاری کیا ہے اور ا س میں کہا ہے:’’ہم پاسداران انقلاب کے کامیاب آپریشن پر شکرگزار ہیں۔ہم کبھی جنگ نہیں چاہتے لیکن کسی بھی جارحیت کا مُنھ توڑ جواب دیا جائے گا۔‘‘

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے بھی ایک بیان میں عراق میں امریکی اہداف پر حملے کی تصدیق کی ہے۔انھوں نے کہا کہ ایران نے اپنے اعلیٰ کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بدلے میں عراق میں اپنی کارروائی مکمل کر لی ہے اور عراق میں امریکی فورسز پر میزائل حملہ کیا ہے۔

جواد ظریف نے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ ’’ایران نے اپنے دفاع میں متناسب اقدام مکمل کر لیا ہے اور ایک اڈے کو نشانہ بنایا ہے جہاں سے ہمارے شہریوں اور سینیر عہدے داروں پر بزدلانہ مسلح حملہ کیا گیاتھا۔‘‘

مقبول خبریں اہم خبریں