ٹرمپ کا اعلیٰ سیکیورٹی حکام کے ساتھ مشاورتی اجلاس ختم

امریکی صدر ایرانی حملوں پر کوئی بات نہیں کریں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ایران کی جانب سے عراق میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کے انتقام میں دو امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنائے جانے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں اعلیٰ امریکی حکام کا مشاورتی اجلاس ختم ہوگیا ہے۔ اجلاس میں ایران میں الانبار میں عین الاسد اور اربیل میں امریکی فوجی اڈوں پر کیے گئے بیلسٹک میزائل حملوں اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پرغور کیا گیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق رات گئےامریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو، وزیر دفاع مارک ایسپر، چیف آف اسٹاف جنرل مارک ملی اور نائب صدر مائیک پینس صدر ٹرمپ سے مشاورت کے لیے وائٹ ہائوس پہنچے۔

Advertisement

اجلاس ختم ہونے کے بعد وائٹ ہاؤس کے ذرائع نے بتایا صدر ٹرمپ عین الاسد اور اربیل میں قائم فوجی اڈوں میں متمرکز امریکی فوج پر حملوں کے بارے میں کوئی بات نہیں کریں گے۔

دوسری طرف فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے کہا ہے کہ وہ خطے میں ہوا بازی کے تحفظ کو درپیش امکانی خطرات کی نشاندہی اور ان کے تدارک کے لے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

تازہ صورت حال کے بعد عراق اور ایران کی طرف آنے والی عالمی پروازیں متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔ سنگاپور ایئر لائنز نے ایران کی فضائی حدود سے گذرنے والی فلائٹس کا روٹ تبدیل کردیا ہے

مقبول خبریں اہم خبریں