ایران کے میزائل حملے امریکا کوخطے سے نکال دیں گے: کمانڈرالقدس فورس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب کے تحت القدس فورس کے نئے کمانڈر اسماعیل قاآنی نے کہا ہے کہ عراق میں امریکی اہداف پر میزائل حملوں سے بالآخر امریکا خطے سے نکل جانے پر مجبور ہوجائے گا۔

ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کی ویب گاہ کے مطابق کمانڈر قاآنی نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ ’’القدس فورس ان کے پیش رو میجر جنرل قاسم سلیمانی کے نقش قدم پر چلتی رہے گی۔‘‘

Advertisement

انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ’’ ہم اس روشن راہ پر پوری قوت کے ساتھ چلتے رہیں گے۔‘‘

القدس فورس کے سابق کمانڈر قاسم سلیمانی گذشتہ جمعہ تین جنوری کو علی الصباح عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکا کے ایک ڈرون حملے میں مارے گئے تھے۔ان کی ہلاکت کا بدلہ لینے کے لیے سپاہ پاسداران انقلاب نے بدھ کو علی الصباح عراق میں امریکی فوج کے زیر استعمال دو فوجی اڈوں پر میزائل داغے تھے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بہ قول ان حملوں میں امریکی یا عراقی فوج کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے جبکہ ایران کے سرکاری ٹی وی نے عراق کے صوبہ الانبار میں واقع عین الاسد ائیربیس اور عراقی کردستان کے دارالحکومت اربیل میں ایک فوجی اڈے پر میزائلوں حملوں میں اسّی امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں