افغانستان میں بم حملے میں دو امریکی فوجی ہلاک ، دو زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

افغانستان میں ایک بم حملے میں دوامریکی فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔

افغانستان میں نیٹو کے مشن نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان کے جنوب میں امریکی فوج کی ایک گاڑی پر سڑک کے کنارے نصب بم سے حملہ کیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق ’’ امریکا کے محکمہ دفاع کی پالیسی کے مطابق ان دونوں فوجیوں کے نام ان کے قریبی اعزاء کو ان کی ہلاکت کی اطلاع دینے کے چوبیس گھنٹے کے بعد جاری کیے جائیں گے۔‘‘

فوری طور پر کسی گروپ نے اس بم حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں