ایرانی رجیم کو مزید قتل عام کی اجازت نہیں دیں گے، دنیا کی نظریں تہران پر ہیں: ٹرمپ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فارسی زبان میں ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک ٹویٹ میں ایرانی رجیم کو کڑی تنقید کا نشانہ بنانے کے ساتھ ایرانی عوام اور حکومت مخالف مظاہروں می حمایت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دنیا کی نظریں اس وقت ایران پرلگی ہوئی ہیں۔ ہم ایران کو مزید قتل عام کی اجازت نہیں دیں گے۔

Advertisement

امریکی صدر کی طرف سے ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی پرمبنی بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کل ہفتے کے روز ایرانی شہروں میں اس وقت لوگ سڑکوں پرنکل آگئے جب ایرانی پاسداران انقلاب نے اعتراف کیا کہ 8 جنوری کو تہران میں یوکرین کا ایک مسافر جہاز غلطی سے داغےجانے والے میزائل کے نتیجے میں تباہ ہوگیا تھا۔

صدر ٹرمپ نے کہاکہ "ہم ایران میں مظاہروں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ پوری دنیا انہیں دیکھ رہی ہے۔ ایران کو پرامن مظاہرین کے خلاف ایک اور قتل عام کی اجازت نہیں دی جائے گی"۔ انہوں نے ایرانی عوام سے حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے پر زور دیا۔

امریکی صدر نے ایرانی عوام کومخاطب کرکے لکھا کہ "بہادر ایرانی عوام! میں اور میری انتظامیہ اپنے دور صدارت کے آغاز سے ہی آپ کے ساتھ کھڑے ہیں'۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں جو کچھ ہو رہا ہے دنیا اسے دیکھ رہی ہے۔ ایرانی حکومت اب مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال اور ملک میں انٹرنیٹ بند کرنے کی ہمت نہیں رکھتی۔

خیال رہے کہ کل ہفتے کے روز ایران کے مختلف شہروں میں حکومت اور پاسداران انقلاب کے خلاف وسیع پیمانے پراس وقت مظاہرے شروع ہوگئے تھے جب پاسداران انقلاب نے یوکرین کا ایک مسافر جہاز مار گرانے کا اعتراف کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں