سعودی طلبہ کے دہشت گرد جماعتوں کے ساتھ ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں : امریکی وزیر انصاف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی وزیر انصاف ولیم بار کا کہنا ہے کہ سعودی طلبہ کے دہشت گرد جماعتوں کے ساتھ ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا اور اس بات کی بھی کوئی دلیل نہیں کہ انہیں دسمبر میں فلوریڈا ریاست میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کا پہلے سے علم تھا۔

امریکی وزیر انصاف نے باور کرایا کہ سعودی عرب کی جانب سے فلوریڈا حادثے کی تحقیقات میں مکمل سپورٹ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ امریکی فوج تربیت حاصل کرنے والے غیر ملکیوں کے بارے میں چھان بین کی کارروائی کو بہتربنائے۔

یاد رہے کہ ایک سعودی طالب علم نے 6 دسمبر 2019 کو فلوریڈا میں ایک فوجی اڈے پر فائرنگ کر دی تھی۔ اس کے نتیجے میں 3 امریکی ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔

حادثہ پیش آنے پر وفاقی تحقیقاتی بیورو میں تحقیق کاروں کی ٹیم ک سربراہ نے اعلان کیا تھا کہ تحقیق کاروں کا خیال ہے کہ سعودی فضائیہ کی جانب سے فائرنگ اس کا ذاتی عمل تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں