ٹرمپ اور میرکل میں لیبیا اور مشرق وسطیٰ کی سلامتی پربات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کل سوموار کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جرمن چانسلر انجیلا میرکل کے درمیان ٹیلیفون پر عالمی مسائل پربات چیت کی گئی۔

العربیہ چینل کی رپورٹ کے مطابق پیر کو وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے ٹیلیفون پر مشرق وسطی کی سیکیورٹی کی صورت حال اور لیبیا میں جاری محاذ آرائی سمیت دیگر دوطرفہ امور پر بات چیت ہوئی۔

لیبیا کے آرمی چیف ، خلیفہ حفتر اور الوفاق حکومت کے سربراہ فائز السراج جنگ بندی تک پہنچنے کے لیے پیر کو ماسکو پہنچ گئے تھے۔ روس کی میزبانی میں ہونے والی جنگ بندی کی کوششوں میں اہم پیش رفت کی اطلاعات ہیں۔

طرابلس میں لیبیا کی قومی فوج اور الوفاق حکومت کے مابین لڑائیوں کے نتیجے میں ہلاکتوں اور لوگوں کی بڑی تعداد کی نقل مکانی کے بعد یورپی یونین سمیت بین الاقوامی طاقتوں نے لیبیا کے بحران کے سیاسی حل کی طرف زور دینا شروع کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں