فلپائن : آتش فشاں کے دھوئیں کے سائے میں شادی کی انوکھی تقریب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

فلپائن میں ایک جوڑے نے اپنی شادی کی تقریب آتش فشاں پہاڑ کے نزدیک منعقد کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور وڈیو کلپوں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اتوار کے روز کاوائٹ صوبے میں دولہا اور دلہن نے آتش فشاں پہاڑ "تال" سے نکلنے والے دھوئیں کے ضخیم بادل کے سائے میں ایک دوسرے کے ساتھ زندگی نبھانے کے عہد و پیمان کا تبادلہ کیا۔ مذکورہ پہاڑ کو دنیا کے سب سے چھوٹے سرگرم آتش فشاں پہاڑوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

Advertisement

شادی کی اس تقریب کے فوٹوگرافر رینڈولف ایوان کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریب کے موقع پر دھوئیں کے عظیم بادل کے باوجود فضا میں خاموشی چھائی ہوئی تھی۔ ان کے مطابق آتش فشاں پہاڑ نے تقریب کے آغاز سے ایک یا دو گھنٹے قبل دھواں خارج کرنا شروع کیا تھا۔

فلپائن کے حکام نے منیلا کے جنوب میں واقع اس آتش فشاں جزیرے میں رہائش پذیر 24 ہزار سے زیادہ افراد کو اپنے گھروں کو خالی کرنے پر مجبور کر دیا ،،، جہاں "تال" کا آتش فشاں پہاڑ واقع ہے۔

سوشل میڈیا کے صارفین اس انوکھے ماحول کی شادی کی تصاویر دیکھ کر حیران رہ گئے۔

رینڈولف ایوان کے مطابق تشویش ناک فضائی ماحول کے باوجود دولہا اور دلہن نے کسی پریشانی کا اظہار نہیں کیا اور یہ جوڑا پورے وقت پرُسکون رہا۔

مقبول خبریں اہم خبریں