چین میں دنیا کی سب سے بڑی ٹیلی اسکوپ کا افتتاح

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

چین میں دنیا کی سب سے بڑی وائرلیس ٹیلی اسکوپ کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ اس ٹیلی اسکوپ کو خلائی تحقیق اور زمین سے باہر زندگی کی تلاش کے واسطے استعمال کیا جائے گا۔

چینی خبر رساں ایجنسی "شینہوا" کے مطابق مذکورہ ٹیلی اسکوپ "فاسٹ" کی چوڑائی 500 میٹر ہے اور یہ اپنے حجم میں فٹبال کے 30 گراؤنڈ کے برابر ہے۔ اس ٹیلی اسکوپ کو چین کے جنوب مغربی صوبے قویچو میں ایک پہاڑ پر نصب کیا گیا ہے۔

Advertisement

دوسری جانب ٹیلی اسکوپ کے ایک سینئر انجینئر جیانگ پینگ کا کہنا ہے کہ اس نئی ٹیلی اسکوپ کی کی حسیّت کا درجہ(sensitivity) دنیا کی دوسری بڑی ٹیلی اسکوپ کے مقابلے میں ڈھائی گُنا زیادہ ہے۔

یاد رہے کہ اس ٹیلی اسکوپ کو بنانے کا عمل 2016 میں مکمل کر لیا گیا تھا۔ اس کے بعد چار سال کے دوران ٹیلی اسکوپ کی تجرباتی جانچ اور مرمت کا عمل جاری رہا۔

مقبول خبریں اہم خبریں