امریکی ریپبلکن پارٹی کی نامزد امیدوار داليا العقيدی کا کہنا ہے کہ ڈیموکریٹک رکن پارلیمنٹ الہان عمر "حماس" تنظیم کا دفاع کرتی ہیں جب کہ امریکی قانون کی رُو سے اس حماس کو ایک دہشت گرد تنظیم کا درجہ دیا جا چکا ہے۔
العربیہ کے ساتھ انٹرویو میں دالیا نے مزید کہا کہ "الہان عمر بعض نکات یاد رکھتی ہیں اور دیگر بھول جاتی ہیں ... یہ دیگر نکات عرب نژاد امریکی ہونے کی حیثیت سے میرے لیے اہمیت کرھتے ہیں ... بطور مسلم (رکن پارلیمنٹ) وہ (الہان عمر) میری نمائندگی نہیں کرتی ہیں"۔
اس سے قبل امریکا میں مقیم مسلمان عراقی پناہ گزین خاتون دالیا العقیدی نے کہا تھا کہ وہ مینی سوٹا ریاست سے تعلق رکھنے والی ڈیموکریٹک رکن پارلیمنٹ الہان عمر کی باتوں سے تنگ آ چکی ہیں۔ دالیا کے مطابق الہان سیاسی شناخت کے معاملے کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہیں اور ایسی زبان کا استعمال کرتی ہیں جو دالیا کے نزدیک امریکا کو "تقسیم" کر رہا ہے۔ لہذا اب دالیا نے اپنی انتخابی مہم کا اعلان کر دیا ہے تا کہ نومبر میں وہ الہان عمر کو مات دے سکیں۔
امریکی چینل Fox News کو ٹیلی فون پر دیے گئے انٹرویو میں دالیا کا کہنا تھا کہ "اسے (الہان عمر کو) روکنے کی ضرورت ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ مجھ میں اتنی طاقت ہے جو اسے شکست سے دوچار کرنے کے لیے کافی ہو"۔
ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والی دالیا العقیدی ڈیموکریٹک رکن پارلیمنٹ الہان عمر کی نشست حاصل کرنے کی خواہش مند ہیں۔
-
امریکا : عراقی پناہ گزین خاتون ڈیموکریٹک رکن پارلیمنٹ الہان عمر کو شکست دینے کے لیے پُرعزم
امریکا میں مقیم مسلمان عراقی پناہ گزین خاتون دالیا العقیدی کا کہنا ہے کہ وہ مینی سوٹا ریاست سے تعلق رکھنے والی ڈیموکریٹک رکن پارلیمنٹ الہان عمر کی ... بين الاقوامى -
صومالی نژاد رکن کانگریس الہان عمر پر قطر نے کیوں سرمایہ کاری کی؟
امریکی ایوانِ نمایندگان کی مسلم رکن الہان عمر پر ایک غیرملکی حکومت کا ایجنٹ ہونے ،ایران کو حساس معلومات فراہم کرنے اور باہر سے رقوم وصول کرنے کا الزام ... بين الاقوامى -
امریکا : ڈیموکریٹک رکن پارلیمنٹ الہان عمر کا ترکی پر پابندیوں کی قرار داد کے خلاف ووٹ
امریکا میں صومالی نژاد ڈیموکریٹک خاتون رکن پارلیمنٹ الہان عمر نے ایوان نمائندگان میں ترکی پر پابندیاں عائد کرنے کی قرار داد کے حق میں ووٹ نہیں دیا۔ وہ ... بين الاقوامى