امریکا اور یورپ پر تنقید، صدر ٹرمپ کی ایرانی سپریم لیڈر کو سخت تنبیہ
خامنہ ای اپنے گریبان میں جھانکیں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کو جمعہ کے روز کی گئی تقریر پر سخت جواب دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ خامنہ ای کو اپنے الفاظ اور باتوں پر خود غور کرنا چاہیے۔ خامنہ ای نے جمعہ کے روز امریکا اور یورپ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکا کو دنیا کی سب بڑی 'بُرائی' قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا 'شیطان' اور برطانیہ، فرانس اور جرمنی اس کے چیلے ہیں۔
مردم نجیب ایران، که آمریکا را دوست می دارند، سزاوار دولتی هستند که بیش از تمرکز بر کشتن آنها به جرم احترام خواهی، به آنها کمک کند تا به رؤیاهایشان دست یابند. رهبران ایران به جای آن که ایران را به سمت ویرانی بکشانند، باید هراس افکنی را کنار بنهند و ایران را دوباره باعظمت کنند! https://t.co/RLjGsC5WLc
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) January 17, 2020
ایرانی سپریم لیڈر کے اس بیان پرامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 'ٹویٹر' پر پوسٹ بیان میں کہا کہ 'ایران کے نام نہاد سپریم لیڈر جو کسی بھی اعتبار سے سپریم نہیں نے اپنی ایک تقریر میں امریکا اور یورپ کے بارے میں کچھ بے ہودہ باتیں کیں۔ انہیں پتا نہیں کہ ایران کی معیشت کس طرح بکھر رہی ہے۔ عوام پریشان حال ہیں۔ ایرانی لیڈروں کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے'۔
The noble people of Iran—who love America—deserve a government that's more interested in helping them achieve their dreams than killing them for demanding respect. Instead of leading Iran toward ruin, its leaders should abandon terror and Make Iran Great Again! https://t.co/RLjGsC5WLc
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) January 17, 2020
The so-called “Supreme Leader” of Iran, who has not been so Supreme lately, had some nasty things to say about the United States and Europe. Their economy is crashing, and their people are suffering. He should be very careful with his words!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) January 17, 2020
اس سے قبل ایران کے لیے امریکی خصوصی ایلچی برائن ہک نے اطلاع دی تھی کہ امریکی انتظامیہ نے ایک ویڈیو دیکھی ہے جس میں ٹرکوں میں موجود ایرانی مظاہرین کی لاشیں دکھائی گئی ہیں۔ انہوں نے یہ بات ایرانی رہ نما علی خامنہ ای کے بیانات کے جواب میں کہی جس میں اُنہوں نے کہا تھا کہ ان کا ملک جنگ کو اپنی سرحدوں سے باہر منتقل کرسکتا ہے۔ برائن ہک کا کہنا تھا کہ تہران کے دھمکیوں سے دنیا میں اس کی تنہائی میں اضافہ ہوا ہے۔
ہک نے ایک پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ یورپ نے جوہری سمجھوتے میں ایرانی بلیک میلنگ کا جواب دینا شروع کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی انتظامیہ کو ایران میں مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال میں ایرانی ذمہ داروں کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔
-
خامنہ ای نے ایرانی حملے کو'امریکا پر کاری ضرب' قرار دیا
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر حملوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا یہ حملے ... بين الاقوامى -
قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے باوجود ایران دہشت گردی سے باز نہیں آئے گا: ترکی الفیصل
عراق اور افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کا موقع مناسب نہیں بين الاقوامى -
عراق میں 8 جنوری کو ایرانی میزائل حملے میں 11 امریکی فوجی زخمی ہوئے: واشنگٹن
امریکی فوج کے ایک اعلان کے مطابق 8 جنوری کو عراق میں عین الاسد کے فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے میں زخمی ہونے والے 11 امریکی فوجیوں کا علاج مکمل ہو ... مشرق وسطی