ایردوآن مسلمانوں کا خون بہانے والوں کے ایجنٹ ہیں: ترک اپوزیشن لیڈر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ترکی کی حزب اختلاف کے سربراہ کمال کلیچدار اوگلو نے ایک بارپھر صدر رجب طیب ایردوآن کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے الزام عاید کیا ہے کہ طیب ایردوآن مسلمانوں کا خون بہانے والوں کے ایجنٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

انقرہ میں ایک تقریب سے خطاب میں ترک اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ "مغرب نے ترک صدر رجب طیب ایردوآن کو شام میں آگ لگانے کے لیے استعمال کیا اور اب یہ لیبیا کو آگ میں جھونکنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ "مشرق وسطی میں معصوم مسلمانوں کا خون بہایا جارہا ہے۔ اب تک امریکا اور روس مشرق وسطیٰ میں مسلمانوں کے کشت و خون کے لیے اسلحہ فروخت کرتے تھے اور اب ان میں ترکی کے طیب ایردوآن بھی شامل ہو گئے ہیں جو مسلمانوں کے قتل عام میں ایردوآن کے ایجنٹ ہیں۔

Advertisement

کمال کلیچدار اوگلو نے استفسار کیا کہ ہماری پالیسیوں کا تعین کون کرتا ہے؟ وزارت خارجہ یا ایوان صدر نہیں ہرگز نہیں بلکہ ہماری پالیسیوں کی ڈور روسی صدر ولادی میر پوتین کے ہاتھ میں ہے۔ چاہے لیبیا ہو یا شام ہرجگہ پر وہ ترکی کو استعمال کر رہےہیں۔

خیال رہے کہ جمعرات کے روز ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے ایک بار پھر کہا تھا کہ ان کی حکومت لیبیا کی قومی وفاق حکومت کی فوجی مدد جاری رکھے گی۔ انہوں نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا جب جرمنی کی میزبانی میں لیبیا میں جاری لڑائی روکنے کے لیے ایک بین الاقوامی کانفرنس منعقد کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں