دھمکیوں سے آپ دنیا میں مزید تنہا ہو جائیں گے: برائن ہک کا خامنہ ای کو جواب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ایران کے لیے امریکا کے خصوصی نمائندے برائن ہک کا کہنا ہے کہ امریکی انتظامیہ نے اُس وڈیو کا جائزہ لیا ہے جس میں ایرانی مظاہرین کی لاشیں ٹرکوں میں پڑی نظر آ رہی ہیں۔ انہوں نے جمعے کے روز ایرانی رہبر اعلی علی خامنہ ای کے بیان کے جواب میں کہا کہ تہران کی دھمکیاں اسے دنیا سے مزید الگ تھلگ کر دیں گی۔ خامنہ ای نے اپنے بیان میں دھمکی دی تھی کہ ایران اس معرکے کو اپنی سرحد سے باہر منتقل کر سکتا ہے۔

برائن ہک نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یورپ نے جوہری معاملے میں ایران کی بلیک میلنگ کا جواب دینا شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی انتظامیہ کو ایرانی نظام کے اُن قائدین کے بارے میں معلومات موصول ہو گئیں جو کریک ڈاؤن کے ذمے دار ہیں۔ امریکی انتظامیہ ایرانی نظام اور اس کی مدد کرنے والوں کو بھاری قیمت چکانے پر مجبور کرنے میں کامیاب رہی۔

Advertisement

امریکی نمائندے کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے اعتراف کیا ہے کہ پابندیوں کے بعد ایرانی نظام کو بھاری مادی نقصان اٹھانا پڑا اور ایرانی نظام ایک بڑے بینکنگ بحران کے سامنے کھڑا ہے۔ برائن ہک نے اس جانب توجہ دلائی کہ ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک بڑے کمانڈر کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔

امریکی عہدے دار نے اپنی گفتگو میں لندن کے اُس فیصلے کو سراہا جس کی رُو سے برطانیہ نے لبنانی ملیشیا حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم کا درجہ دے دیا ہے۔

برائن یک نے زور دیا کہ ایران کے مستقبل کا فیصلہ ایرانی عوام کریں گے ... اور ایرانی عوام کے خلاف انسانی حقوق کی پامالیوں کے ذمے داران کا احتساب عمل میں لایا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں