لیبیا کی قومی وفاق حکومت کے لیے ترکی کی طرف سے فوجی امداد کے تسلسل میں ذرائع نے العربیہ اور الحدث چینلوں کو بتایا ہے کہ طرابلس کی اہم حکومتی شخصیات کی سیکیورٹی کی ذمہ داری ترکی کی ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کو سونپی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تُرکی شامی عسکریت پسند گروہوں کے عناصر کو لیبیا میں لڑنے کے لیے جنگی تربیت دے رہا ہے۔ ترکی کی شہریت رکھنے والے شامی باشندے لیبیا میں جنگی گروپوں کی قیادت کررہے ہیں۔ ترکی کی خصوصی دستے الوفاق حکومت میں شامل شخصیات کے تحفظ کے لیے طرابلس پہنچ گئے ہیں اور انہیں اہم شخصیات کی سیکیورٹی پر تعینات کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ حمزہ العمر ایک شامی شہری ہے جس نے تقریبا سات ماہ قبل ترکی کی شہریت حاصل کی تھی۔ اسے لیبیا میں بھیجا گیا ہے جو شامی عسکریت پسندوں کی رہنمائی پر مامور ہے۔
ذرائع نے العربیہ کو مزید بتایا کہ ترکی نے شام کے چار گروپوں کو عسکری تربیت فراہم کی ہے۔ ہر گروپ 35 جنگجوئوں پر مشتمل ہے۔ انہیں شہروں کے اندر گوریلا لڑائی کی خصوصی تربیت فراہم کی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ شامی جنگجوئوں کو ترکی میں مختلف تربیتی کورسز کے عمل سے گذارا جاتا ہے۔ بعض کو 14 دن تک تربیت دی گئی۔ کچھ جنگجوئوں کو 21 اوربعض کو45 دن کی ٹریننگ دی گئی۔ انہیں اسٹریٹ وار کی خصوصی تربیت دی گئی تاکہ جنرل خلیفہ حفتر کی فوج کے طرابلس میں داخلے کے بعد دو بہ دو لڑائی میں اس کا مقابلہ کیا جا سکے۔ ترکی میں جنگی تربیت پانے والے جنگجوئوں میں کئی ایسے عناصر بھی ہیں جو ماضی میں بھی ٹریننگ لے چکے ہیں۔ انہیں ترکی میں ازمیر کیرشھر اور کوچا کے مقامات پر قائم کیمپوں میں تربیت دی جاتی ہے۔
ذرائع نے ترکی اور الوفاق حکومت کے مابین ہونے والے معاہدے کے بارے میں بات کی جس میں اس بات کی ضمانت دی گئی ہے کہ انقرہ لیبیا کے علاقوں کے اندر ترک فوجی دستوں کی موجودگی کے پورے عرصے کے لیے رقوم حاصل کرے گا۔ترکی نے خشکی اور پانی میں لڑنے والے میرینز کی تعیناتی کا بھی فیصلہ کیا ہے تاکہ طرابلس حکومت کو نیشنل آرمی طرف سےلاحق خطرات کا مقابلہ کرنے میں اس کی مدد کی جاسکے۔
-
لیبیا میں موجود تُرکی کا کمانڈر شام میں اجرتی جنگجوؤں کا تربیت کار
ترکی کے وزیر دفاع نے بدھ کے روز ایک اعلان میں بتایا کہ فائز السراج کے زیر قیادت وفاق کی حکومتی ملیشیاؤں کو تربیت دینے کے لیے ترکی کی ایک ٹیم اس وقت ... بين الاقوامى -
ترکی دو ہزار شامی جنگجوؤں کو لیبیا منتقل کررہا ہے: رپورٹ
ترکی نے شام سے تعلق رکھنے والے ساڑھے چھے سو باغی جنگجوؤں کو لیبیا میں منتقل کردیا ہے،مزید ساڑھے تیرہ سو جنگجو ترکی پہنچ چکے ہیں اور انھیں وہاں سے ... بين الاقوامى -
ادلب کے شدت پسند لیبیا منتقل ہوگئے ہیں: لاؤروف
روسی وزیر کارجہ سرگئی لاؤروف نے باور کرایا ہے کہ متعدد "شدت پسند" شام کے صوبے ادلب سے لیبیا منتقل ہو چکے ہیں۔منگل کے روز کولمبو میں ایک پریس ... مشرق وسطی