اقوام متحدہ نے سعودی عرب کی زیر صدارت' جی 20' اجلاس کے انعقاد کی حمایت کردی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اقوام متحدہ نے سعودی عرب کی میزبانی میں رواں سال 'گروپ 20' کے سالانہ اجلاس کے انعقاد کی مکمل حمایت کی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق 'گروپ 20' میں مملکت کے مندوب اور کابینہ کے رکن فہد المبارک نے اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے سفیر عبداللہ المعلمی کے ہمراہ اقوام متحدہ کے انڈر سکریٹری جنرل برائے اقتصادی و سماجی امور لیو زین مین سے ملاقات کی۔

Advertisement

نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں ہونے والی ملاقات میں سعودی عرب اور اقوام متحدہ کے مابین مختلف شعبوں خصوصا معاشی اور سماجی شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اقوام متحدہ کے اداروں اور سعودی عرب کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

میٹنگ کے دوران اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری لیو زینمین نے کہا کہ وہ سعودی عرب کی میزبانی میں رواں سال 'جی 20' اجلاس کے انعقاد کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں