ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا پشتی بان ہے:عادل الجبیر

’’ہم کوئی بنانا ری پبلک نہیں، سعودی عدلیہ پرتنقید بلا جواز ہے‘‘

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے منگل کے روز یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب ایک خود مختار ریاست ہے اور ہم کسی کو مملکت کا گھیرائو کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے یورپی رہ نمائوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مملکت کے بارے میں ان کی معلومات افواہوں پر مبنی ہیں۔

الجبیر نے کہا کہ ہماری عدلیہ پرتنقید کا سلسلہ بند کیا جائے۔ سعودی عرب کوئی 'بنانا اسٹیٹ' نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے کے اقتصادی اور عسکری شعبوں میں یورپی ممالک کا کلیدی کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھے گا۔ سعودی عرب ایک عرصے سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔

Advertisement

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا پشت پناہ

یورپی پارلیمنٹ سے خطاب میں سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور نے کہا کہ ایران پوری دنیا میں دہشت گردی کا سب سے بڑا پشت پناہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عراق، لبنان اور ایران کے اہل تشیع بھی تہران رجیم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

سعودی وزیر نے کہا کہ قطر کے ساتھ جاری تنازع کے خاتمے کے لیے دوحا کو دہشت گردی کی معاونت ختم کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے یمن میں تعمیر وترقی کے لیے 14 ارب ڈالر کی رقم فراہم کی۔ جب کہ یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب پر 300 میزائل اور 100 ڈرون حملے کیے۔ حوثی ملیشیا یمنی عوام کے خلاف جنگی جرائم کی مرتکب ہو رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں