سعودی عرب: دمّام میں لڑکیوں کی وین پر مقامی شہری کی فائرنگ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے مشرقی شہر دمّام میں نوجوان شہری نے ایک وین پر اندھادھند فائرنگ کر دی۔ اس کے نتیجے میں وین میں سوار تین لڑکیوں میں سے ایک ہلاک اور دو زخمی ہو گئیں۔

ادھر الشرقیہ صوبے کی پولیس کے سیکورٹی ترجمان کے مطابق سیکورٹی اداروں نے منگل کی صبح ایک نوجوان کو حراست میں لے لیا جس کی عمر تیس کی دہائی میں ہے۔ اس سے قبل نوجوان نے ظہران کے علاقے میں الفاخریہ نامی محلے کے اندر ایک نجی گھریلو سواری پر فائرنگ کی تھی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے میں ایک لڑکی اپنی جان گنوا بیٹھی اور دو زخمی ہو گئیں۔ تمام لڑکیاں سعودی شہری ہیں۔ فائرنگ سے گاڑی کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا جس کا تعلق بھارت سے ہے۔

Advertisement

پولیس کے متعلقہ ارکان نے مطلوبہ اقدامات کیے اور زخمیوں کو علاج کے لیے طبی اداروں میں منتقل کر دیا۔ ملزم اور کیس کو صوبے کی جنرل پراسیکیوشن میں پیش کر دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں