سعودی عرب مشروط طور پرایران سے مذاکرات کے لیے تیار ہے: وزیرخارجہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ مشروط طور پر مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن یہ ایران پر منحصر ہے کہ وہ بات چیت کرنا چاہتا ہے یا نہیں۔

انھوں نے سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیووس میں برطانوی خبررساں ایجنسی رائیٹرز کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ’’ ایران کو مذاکرات کے لیے یہ شرط قبول کرنا ہوگی کہ وہ اپنے علاقائی ایجنڈے کو تشدد کے ذریعے آگے نہیں بڑھائے گا۔‘‘

Advertisement

شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے انٹرویو میں ان میڈیا رپورٹس کو مضحکہ خیز قراردیا ہے جن میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ سعودی عرب امازون کے بانی جیف بیزوس کے فون کو ہیک کرنے کی سازش میں ملوّث ہے۔

انھوں نے کہا کہ اگر ان دعووں کے حق میں کوئی ٹھوس ثبوت مہیا کیے جاتے ہیں تو پھر سعودی عرب ان کی تحقیقات کرے گا۔

سعودی وزیرخارجہ نے انٹرویو میں واضح کیا کہ ’’انھیں اس سے کوئی تشویش لاحق نہیں ہوئی ہے کہ اقوام متحدہ کے بیان سے غیرملکی سرمایہ کاری کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔اگر کچھ لوگوں کی کوئی تشویش ہے تو ہم اس کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔‘‘

مقبول خبریں اہم خبریں