سوڈان کی خود مختار کونسل کے سربراہ اور سعودی ولی عہد میں ٹیلیفون پر بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سوڈان کی خود مختار کونسل کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرہان اور سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی۔ دونوں رہ نمائوں نے دو طرفہ دلچسپی کے امور، علاقائی اور عالمی مسائل پر بات چیت کی۔

دونوں رہ نمائوں نے دو طرفہ تعاون اور باہمی تعلقات کے فروغ کے مختلف پہلوئوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ خطے اور عالمی سطح پر سلگتے مسائل پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سوڈانی خود مختار کونسل کے صدر کو سوڈان میں امن استحکام کے لیے مملکت کی طرف سے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا جب کہ جنرل عبدالفتاح البرھان نے سعودی عرب کی طرف سے جاری تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں