یمنی فوج کے ساتھ جھڑپ میں حوثی ملیشیا کے پانچ لیڈر ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن میں سرکاری فوج کے ساتھ جھڑپ میں ایران نواز حوثی ملیشیا کے پانچ لیڈر ہلاک ہوگئے ہیں۔ان میں بعض ایران میں متعیّن حوثی ملیشیا کے سفیر کے تعلق دار بتائے جاتے ہیں۔فوری طور پر ان کے بارے میں مزید کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی ہے۔

قبل ازیں بدھ ہی کو یمن کی وزارتِ دفاع کے تحت جوائنٹ آپریشنز کے کمانڈر میجرجنرل صغیر بن عزیز نے قومی فوج کو دارالحکومت صنعاء کی جانب پیش قدمی کا حکم دیا تھا تاکہ اس کو حوثی باغیوں کے قبضے سے بازیاب کرایا جاسکے۔

انھوں نے ایسے وقت میں یمنی فوج کو یہ حکم دیا ہے جب اس نے عرب اتحاد کی مدد سے مختلف محاذوں پر حوثی ملیشیا کے خلاف لڑائی میں پیش قدمی جاری رکھی ہوئی ہے۔ نہم کے محاذ پر یمنی فوج کی مسلسل فتوحات کے بعد حوثی ملیشیا نے وہاں سے پسپائی اختیار کرنا شروع کردی ہے۔اس محاذ پر لڑائی میں حوثی ملیشیا کا بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں