روسی صدر کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک کا سربراہ اجلاس بلانے کی تجویز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

روسی صدر ولادی میر پوتین نے 2020ء میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل رکن ممالک کا سربراہ اجلاس بلانے پر زوردیا ہے تاکہ عالمی سطح پر عدم استحکام کے درپیش چیلنج سے نمٹنے کے لیے امن کا دفاع کیا جاسکے۔

وہ جمعرات کے روز نازی جرمنی کی فورسز کے ہاتھوں یہود کے مبیّنہ قتل عام ہولو کاسٹ کی مقبوضہ بیت المقدس میں یاد گار پر منعقدہ تقریب میں تقریر کررہے تھے۔

Advertisement

انھوں نے کہا کہ’’ریاستوں کی اس سمٹ پر تہذیب کو بچانے کے لیے خاص ذمے داری عاید ہوتی ہے۔یہ جدید دور کے چیلنجزاورخطرات سے نمٹنے کے لیےاجتماعی جوابات کی تلاش میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔‘‘

مقبول خبریں اہم خبریں