جدید ترین جنگی کشتیوں کی پہلی کھیپ سعودی عرب پہنچ گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی وزارت دفاع نے فرانس کی تیار کردہ(HSI32) تیز رفتار جنگی کشتیوں کی پہلی کھیپ وصول کر لی ہے۔ مملکت کے صوبے الشرقیہ میں پہنچنے والی یہ کھیپ عسکری تعاون اور صنعت کے شعبے میں سعودی عرب اور فرانس کے مشترکہ تعاون کے سلسلے کی کڑی ہے۔

فرانسیسی کمپنی(CMN) کے ساتھ طے پائے گئے سمجھوتے میں (HSI32)نوعیت کی تیز رفتار جنگی کشتیوں کی تیاری اور برآمد شامل ہے۔ ٹکنالوجی کی منتقلی کے پروگرام کے ضمن میں ان کشتیوں کا کچھ حصہ فرانس میں اور کچھ حصہ مملکت میں تیار ہو گا۔ مذکورہ کشتیوں کو دنیا کی جدید ترین جنگی کشتیوں میں شمار کیا جاتا ہے اور یہ انتہائی اعلی درجے کی صلاحیتوں کی حامل ہیں۔

Advertisement

اس موقع پر سعودی رائل نیوی کے کمانڈر لیفٹننٹ جنرل فہد بن عبداللہ الغفیلی نے مملکت کی قیادت کی جانب سے مسلح افواج کے لیے بالعموم اور بحریہ کے لیے بالخصوص بے پناہ سپورٹ کو گراں قدر قرار دیا۔ الغفیلی کا کہنا تھا کہ ان جدید جنگی کشتیوں کی بدولت کارروائیوں کے علاقوں میں ذمے داریاں صحیح صورت میں انجام دی جا سکیں گی اور مملکت کے تزویراتی مفادات کو درپیش کسی بھی خطرے کو روکا جا سکے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس نوعیت کی بقیہ جنگی کشتیاں آئندہ چند ماہ کے دوران مملکت پہنچ جائیں گی۔ یہ جدید ترین جنگی کشتیاں خطے میں سمندری امن کو مضبوط بنانے اور حربی استعداد کی سطح کو بلند کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں