سعودی عرب اور فرانس کے اشتراک سے جاری فوجی مشقیں اختتام پذیر
'سنہری تلوار' کے عنوان سے دوستانہ فوجی مشقیں دو ہفتے جاری رہیں
سعودی عرب اور فرانس کی مسلح افواج کی مشترکہ فوجی مشقیں کل جمعرات کے روز اختتام پذیر ہوگئیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق 'گولڈن سوارڈ ٹی ٹی ایکس' کے عنوان سے دو ہفتوں تک جاری رہنے والی فوجی مشقوں میں دونوں ملکوں کی مسلح افواج کی متعدد شاخوں کو شامل کیا گیا تھا۔
مشقوں کی اختتامی تقریب جُمعرات کو ریاض میں مسلح افواج کے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کے صدر دفتر میں ہوئی۔ دو ہفتوں تک جاری رہنے والی ان مشقوں میں کے دوران مشترکہ کارروائی کے دائرہ کار کو وسعت دینے سمیت دیگر سرگرمیاں شامل کی گئیں۔
مسلح افواج کی ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ اتھارٹی کے سربراہ میجر جنرل عادل بن محمد البلوی نے ایک بیان کیا کہ یہ مشقیں سعودی اور فرانسیسی افواج کے مابین سیکیورٹی تعاون کے فریم ورک کا حصہ ہیں۔ ان مشقوں کا مقصد دونوں ملکوں کی مسلح افواج کی کارکردگی اور مہارتوں کا تبادلہ اور فوجی اتحاد کو مزید وسعت دینا ہے۔
کمیشن کے چیئرمین نے مشقوں کی کامیابی کے موقع پر تمام شرکا کی تعریف کی اورامید کی ہے کہ آئندہ بھی دونوں ملکوں کی افواج مشترکہ مشکوں میں حصہ لیتی رہیں گی۔ دونوں ممالک کی مسلح افواج تمام اکائیوں کو مل کر مشن جاری رکھنا ہوگا۔
اس موقع اس مشق کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل جعفر بن ہادی القحطانی نے کہا کہ یہ مشقیں کئی برادر اور دوست ممالک کے ساتھ مسلح افواج کے ساتھ جاری مشقوں کے سلسلے کی کڑی ہے۔ اس کا مقصد اپنی مسلح افواج کی ترقی اور مستقل تربیت کرنا ہے۔
-
چین اور سعودی عرب کے اشتراک سے ہونے والی بحری فوجی مشقیں اختتام پذیر
سعودی عرب اور چین کی مشترکہ بحری فوجی مشقیں کل بدھ کے روز جدہ کے ساحل کے قریب اختتام پذیر ہوگئیں۔ مشقوں کی اختتام تقریب میں دونوں ملکوں کی سیینیر ... مشرق وسطی -
علاقائی سلامتی کے لیے امریکی اور سعودی نیول فورس کی مشترکہ فوجی مشقیں
امریکی سینٹرل کمان نے علاقائی سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مل کر بحری مشقیں کرنے کا اعلان کیا ہے۔امریکی سنٹرل کمان کے ٹویٹر اکاؤنٹ ... بين الاقوامى -
'پرجوش لیڈر 2019' ۔ امریکا اور سعودی عرب کی مشترکہ مشقیں!
سعودی عرب اور امریکا کی بری افواج کی مشترکہ مشقیں شمالی علاقے میں شاہ خالد ملٹری سٹی میں جاری ہیں۔ ان مشقوں کا مقصد دونوں مسلح افواج کی دفاعی صلاحیت ... بين الاقوامى