محائل عسیر میں کارروائی کے دوران سعودی سیکیورٹی اہلکار شہید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے محائل عسیر میں ڈکیتی کی کارروائی میں ماخوذ ایک مفرور ملزم کی گرفتاری کے لیے کیے گئے آپریشن کے دوران ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق عسیر میں پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ سیکیورٹی حکام کو خفیہ ذرائع سےاطلاع ملی تھی کہ علاقے میں گن پوائنٹ پر ڈکیتی میں ملوث ایک ملزم روپوش ہے۔ ملزم کے ٹھکانے کی نشاندہی کے بعد اس خلاف کارروائی شروع کی گئی۔

Advertisement

ملزم نے مزاحمت کی اور دستی ہتھیاروں سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔ اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس اہلکاروں نے ملزم کا گھیرائو کرکے اسے گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں