.

کورانا وائرس یورپ پہنچ گیا، فرانس پہلا متاثرملک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

کرونا وائرس یورپ تک پہنچ گیا ہے جہاں فرانس اس کا پہلا شکا بنا ہے۔ چین سے پھیلنے والے اس خطرناک وائرس نے پوری دنیا میں بھونچال پیدا کردیا ہے اور عالمی ادارے اس کی روک تھام کے لیے حرکت میں آگئے ہیں۔ کسی یورپی ملک میں اس وائرس کےپہنچنے کا فرانس میں پہلا کیس سامنے آیا ہے۔

فرانسیسی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے جمعہ کی شام کورونا وائرس سے متاثرہ تیسرےمریض کی تشخیص کی گئی ہے۔ یہ وائرس چینی شہر ووہان میں سامنے آیا اور اس کےبعد تیزی کے ساتھ دنیا کے دوسرے ممالک تک پھیل گیا ہے۔

تینوں افراد چین میں مقیم تھے۔ انھیں جنوب مغربی فرانس کے علاقے بورڈو منتقل کیا گیا ہے۔پیرس نے اس وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے انہیں الگ کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل فرانسیسی وزیر صحت انیلس بزن نے پریس کانفرنس میں کورونا کے پہلے دو کیسز کی تصدیق کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ فرانس پہلا یورپی ملک ہے جس میں یہ وائرس پہنچا ہے۔

خیال رہے کہ چین میں دریافت ہونے والے کورونا وائرس نے پوری دنیا کو شدید تشویش میں ڈال دیا ہے۔ اس کےتیزی کے ساتھ پھیلائو یا اس کے صحت پر اثرات کے حوالے سے مختلف تجزیے پیش کیے جا رہےہیں۔ اس وائرس کا دائرہ کتنا وسیع ہوسکتا ہے اس حوالے سے فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ اس وائرس کے شکار افراد میں بخار، سانس لینے میں دشواری اور کھانسی جیسی علامات شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں