عراق: مقبول شیعہ لیڈر مقتدیٰ الصدر کی امریکا مخالف مظاہروں کی اپیل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

عراق کے مقبول شیعہ لیڈر مقتدیٰ الصدر نے اتوار کو بغداد میں امریکی سفارت خانے کے خلاف اور دوسرے شہروں میں مظاہروں کی اپیل کی ہے۔

ان کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’ان مظاہروں میں قوم کی علامت کو نقصان پہنچانے والوں کی مذمت کی جائے گی۔‘‘

Advertisement

مقتدیٰ الصدر نے دوروز پہلے حکومت مخالف احتجاجی تحریک کی حمایت سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا تھا۔ اس کے بعد اس خدشے کا اظہار کیا جارہا ہے کہ سکیورٹی فورسز مظاہرین کے خلاف ایک مرتبہ پھر خونیں کریک ڈاؤن کرسکتی ہیں۔

مقتدیٰ الصدرمظاہرین کے عراق کی بدعنوانیوں اشرافیہ کو ہٹانے کو مطالبے کی حمایت کرتے رہے ہیں لیکن انھوں نے اپنے تمام حامیوں کو ان مظاہروں میں بہ طور جماعت شرکت کی ہدایت نہیں کی تھی۔ البتہ ان کے بہت سے حامی ذاتی طور پر ان مظاہروں میں شرکت کررہے تھے اور وہ اپنے قائد کے اعلان کے بعد جمعہ کی شب احتجاجی دھرنے سے واپس چلے گئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں