سعودی طالبات سے متعلق ’غیر شائستہ‘ گفتگو کرنے والا شخص گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے محکمہ پبلک پراسیکیوشن کے ایک عہدیدار نے تصدیق کی ہے مملکت میں واقع ایک یونیورسٹی میں زیر تعلیم طالبات سے متعلق ’غیر مہذب‘ گفتگو کرنے والے شخص کو گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ مذکورہ شخص کا ایک وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا جس میں اس نے عوامی جگہ پر بعض لڑکیوں کے بارے میں سوقیانہ جملے کسے۔ حکام کے مطابق وڈیو میں اس شخص نے یونیورسٹی طالبات پر الزام تراشی کے علاوہ ان کے خلاف مغلظات بھی بکی تھیں۔

مذکورہ عہدیدار کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے وڈیو کلپ کی تحقیق اور اس کے درست ثابت ہونے کے بعد فوجداری قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت اس شخص کو گرفتار کر کے اس کے خلاف قانونی کارروائی کے احکامات جاری کیے۔

Advertisement

انھوں نے واضح کیا کہ پبلک پراسیکیوشن کا ادارہ شہریوں کے حقوق کی پامالی اور عزت اچھالنے جیسے جرائم پر کڑی نظر رکھتا ہے اور اس کے مرتکب افراد کو کیفرکردار تک پہنچانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرتا۔

مقبول خبریں اہم خبریں