سعودی عرب کتنے سگریٹ ہمراہ لائے جا سکتے ہیں؟ جانئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے کسٹم حکام نے بیرون ملک سے آنے والے افراد کے لیے اپنے ساتھ سگریٹ لانے کے حوالے سے ایک نیا ضابطہ جاری کیا ہے۔ اس کے تحت 18 سال سے زاید عمر کے غیر ملکی مسافر 200 سگریٹ ہمراہ لا سکتے ہیں اور ان پر کسٹم ڈیوٹی عاید نہیں کی جائے گی تاہم اس سے زیادہ تعداد سگریٹ لانے پر کسٹم لاگو ہو گا۔

سعودی عرب کے کسٹم حکام کے آفیشل ٹویٹر اکائونٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کسٹم کے ادائی کی صورت میں ایک ہزار سگریٹ یا پانچ بنڈل ساتھ لانے کی اجازت ہو گی۔ اس سے زیادہ تعداد میں سگریٹ سعودی عرب میں لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس ضابطے کی خلاف ورزی کرنے والے مسافروں کے اضافی سگریٹ واپس یا ضبط کر لیے جائیں گے۔

Advertisement
مقبول خبریں اہم خبریں