سعودی عرب میں سرحدی فورسز نے گذشتہ ماہ جمادی الاولی کے دوران جنوبی علاقوں میں مملکت کی زمینی اور سمندری سرحدوں کے راستے تقریبا دو ٹن حشیش اور 100 ٹن قات (نشہ آور بوٹی) کی اسمگلنگ ناکام بنا دی۔
سعودی سرحدی پاسداران کے سرکاری ترجمان لیفٹننٹ کرنل مسفر القرینی کے مطابق مملکت کی مذکورہ سرحدوں کے راستے منشیات کی اسمگلنگ کی کوششوں پر مسلسل کڑی نظر رکھنے کے نتیجے میں جمادی الاولی 1441 ہجری کے دوران کئی کوششیں ناکام بنا دی گئیں۔ اس دوران مجموعی طور پر 1790 کلو گرام حشیش اور 90 ٹن اور 65 کلو گرام قات پکڑی گئی۔
القرینی نے مزید بتایا کہ قانونی کارروائی کے لیے ملزمان اور ان کے قبضے سے برآمد کی جانے والی منشیات کو متعلقہ اداروں کے حوالے کر دیا گیا۔
ترجمان نے باور کرایا کہ سرحدی پاسداران کے اہل کار پورے عزم اور نیک نیتی کے ساتھ سرحد کے راستے اسمگلنگ کی ہر کوشش کا راستہ روکنے میں مصروف ہیں۔
گذشتہ ماہ ناکام بنائی جانے والی اسمگلنگ کی کوششوں کے دوران 79 ملوث افراد کو حراست میں لیا گیا۔ ان میں 61 کا تعلق ایتھوپیا سے، 7 کا یمن سے، 5 کا سعودی عرب سے اور 4 کا صومالیہ سے ہے جب کہ دو افراد کی شناخت نامعلوم ہے۔
-
سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ کے جدید وسائل
جدہ میں کتابوں کی پانچویں بین الاقوامی نمائش جاری ہے۔ نمائش میں جدہ ضلع میں انسداد منشیات کی آگاہی مہم نے خصوصی توجہ حاصل کر لی ہے۔ آگاہی مہم کے دوران ... مشرق وسطی -
انسداد منشیات سے متعلق بہترین آگاہی فلم کا ایوارڈ سعودی وزارت داخلہ کے نام
انسداد منشیات کے شعبے میں سعودی عرب کی وزارت داخلہ کی تیار کردہ آگاہی فلم کو اس حوالے سے بہترین فلم کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ یہ مقابلہ عرب وزراء داخلہ ... بين الاقوامى -
سعودی اور لبنانی حکام کے مشترکہ آپریشن میں کروڑوں ڈالر کی منشیات ضبط
سعودی عرب اور لبنان کی سیکیورٹی فورسز نے ایک مشترکہ کارروائی میں منشیات کی بھاری مقدار قبضےمیں لے لی۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق لبنانی پولیس نے سعودی ... مشرق وسطی