ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے سرکاری ٹی وی پر اپنے نشری خطاب میں امریکا کی موجودہ حکومت کو ملکی تاریخ کی ’’بدترین‘‘ حکومت قرار دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ رواں سال فروری میں ہونے والے ایرانی انتخابات کے نتائج علاقائی اور عالمی سیاست پر گہرا اثر ڈالیں گے۔
صدر روحانی نے کہا کہ ’’اگر ہمارے پاس طاقت نہیں ہو تو کوئی بھی چھوٹا ملک ہم پر اپنی مرضی مسلط کر سکتا ہے۔‘‘