فرانسیسی صدر عمانوایل ماکروں نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب ایردوآن پر لیبیا کے بارے میں اپنے قول کو نہ نبھانے کا الزام عاید کیا ہے۔ان کے بہ قول ترک صدر نے عالمی لیڈروں سے لیبیا میں غیرملکی مداخلت کے خاتمے کا وعدہ کیا تھا۔
عمانوایل ماکروں نے بدھ کو یونانی وزیراعظم کیریاکوس مٹسوٹکیس سے ملاقات کے بعد کہا:’’ہم نے حالیہ دنوں میں ترک جہازوں کو شامی جنگجوؤں کو لےکرلیبیا کی سرزمین پر پہنچتے ہوئے دیکھا ہے۔‘‘
انھوں نے کہا کہ ’’صدر ایردوآن نے برلن کانفرنس میں جو وعدہ کیا تھا،یہ اس کی واضح خلاف ورزی ہے۔‘‘اس کانفرنس میں عالمی لیڈروں نے لیبیا کے تنازع میں مداخلت نہ کرنے کا وعدہ کیا تھا۔
فرانسیسی صدر نے کہا کہ ’’طیب ایردوآن اپنے الفاظ کی پاسداری میں ناکام رہے ہیں۔‘‘