ایران کی جوہری توانائی تنظیم اوراس کے سربراہ پرامریکا کی پابندیاں عاید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکا نے ایران کی جوہری توانائی تنظیم اور اس کے سربراہ علی اکبر صالحی پر پابندیاں عاید کردی ہیں۔

امریکی کے محکمہ خزانہ نے جمعرات کو اپنی ویب گاہ پر جاری کردہ ایک بیان میں ایران کے جوہری ادارے اور اس کے سربراہ پر پابندیاں عاید کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکا کے اس فیصلے سے ایران کے شہری مقاصد کے لیے جوہری پروگرام پر اثرات مرتب ہوں گے کیونکہ جوہری توانائی تنظیم ہی اس پروگرام پر آپریشنل کنٹرول کی حامل ہے اور وہ جوہری تنصیبات کے لیے آلات اور دوسرا سامان خرید کرنے کی ذمے دار ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مئی 2018ء میں جولائی 2015ء میں ایران کے ساتھ طے شدہ جوہری سمجھوتے سے دستبردار ہوگئے تھے۔اس کے بعد سے ان کی انتظامیہ نے ایران کے خلاف سخت پابندیاں عاید کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

محکمہ خزانہ کی پابندیوں کے تحت کوئی بھی امریکی ادارہ یا فرد قدغنوں کی زد میں آنے والے ایرانی حکام اور اداروں کے ساتھ کوئی کاروباری لین دین نہیں کرسکتا ہے اور ان کے اگر امریکا میں کوئی اثاثے ہیں تو انھیں ضبط کر لیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں