ماسکو میں ایک روسی طیارے کو اس وقت ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی جب اس میں سوار خاتون مسافر طیارے کی راہداری میں کھڑی ہو کر خود کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دی۔ تاہم پولیس کے مطابق خاتون کے قبضے سے کسی قسم کا دھماکا خیز مواد نہیں ملا ہے۔
روسی فضائی کمپنی 'ایس 7 ایئر لائن' نے بتایا کہ کمپنی کی جس مسافر طیارہ پرواز میں یہ واقعہ پیش آیا وہ کریمیا کے علاقے سیمفروپول سے ماسکو جا رہی تھی۔
انٹر فیکس نیوز ایجنسی نے بتایا کہ ماسکو کے ڈومو ڈیڈو ہوائی اڈے پر طیارے کے اترنے کے بعد پولیس نے خاتون کو گرفتار کرلیا ہے۔ خاتون کی طیارے کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی کے محرک کا پتا نہیں چلا ہے۔