.

سعودی عرب: ٹرانسپورٹ سے متعلق جُرمانوں کی نئی فہرست میں 221 خلاف ورزیوں کا تعین

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں ٹریفک کے نظام کی بہتری کے لیے نئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے تازہ ترین پیش رفت میں ٹرانسپورٹ اور بسوں کو کرائے پر دیے جانے کی سرگرمیوں سے متعلق 221 خلاف ورزیوں کا تعین کیا گیا ہے۔ ٹریفک کے نظام کے تحت ان میں سے بعض خلاف ورزیوں پر جرمانے کی رقم 5 ہزار ریال تک ہے۔

سعودی اخبار "اُمّ القری" میں جمعے کے روز شائع ہونے والی مذکورہ فہرست میں شامل خلاف ورزیوں میں سے 87 کا تعلق اسپیشل ٹرانسپورٹ سے، 95 کا تعلق بسوں کو کرائے پر دیے جانے سے اور 39 کا تعلق بسوں کے رُوٹس سے ہے۔

بسوں کو کرائے پر دیے جانے سے متعلق خلاف ورزیوں میں وزارت حج و عمرہ کی منظوری کے بغیر کسی بس کا معتمرین اور حجاج کی منتقلی کا کام انجام دینا ہے۔ اس خلاف ورزی پر 5 ہزار ریال جرمانہ ہو گا۔ اس کے علاوہ مسافروں کو ایسی اشیاء یا سامان لے کر جانے کی اجازت دینا جو بس میں دوسرے لوگوں کے لیے تکلیف کا باعث ہو۔ اسی طرح مسافروں کے بس میں چڑھنے یا اس سے اُترنے کی جگہ پر کھڑا ہونا، ان دونوں خلاف ورزیوں پر جرمانے کی رقم 2 ہزار ریال ہے۔

ڈرائیونگ کے دوران بس ڈرائیور کے موبائل فون کے استعمال پر 2 ہزار ریال جرمانہ ہو گا، مسافروں کی جانب سے بس میں مختص گنجائش سے زیادہ سامان لے کر آنے پر 1 ہزار ریال جرمانہ ہو گا، میں ڈرائیور کے سگریٹ نوشی کرنے یا کسی مسافر کو سگریٹ نوشی کی اجازت دینے پر 500 ریال جرمانہ ہو گا۔

ڈرائیور کی جانب سے معذور افراد کی مدد نہ کرنے پر 500 ریال جرمانہ ہو گا۔ اسی طرح سفر کے آغاز پر یا سفر کے دوران ڈرائیور کی جانب سے بس کے دروازے بند نہ کرنے پر 2 ہزار ریال جرمانہ عائد ہو گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں