سعودی عرب کرونا وائرس سے محفوظ ہے: وزیر صحت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے وزیر صحت توفیق الربیعہ نے ایک بار پھر باور کرایا ہے کہ مملکت میں کرونا وائرس کا ابھی تک کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ فی الحال مملکت اس وباء سے محفوظ ہے۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہوں پر توجہ نہ دیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر صحت ڈاکٹر الربیعہ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ مملکت میں ابھی تک کرونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے تاہم کسی بھی خطرے کے پیش نظر اس حوالے سے تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے حکومتی اداروں کی طرف سے کرونا وائرس کے خطرات سے بچائو کے لیے ضروری اقدامات پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مملکت کو کرونا سے بچائو کے لیے تمام فضائی، سمندری اور زمینی داخلی راستوں پر مسافروں کی آمدو رفت کے دوران وائرس کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔

وزیر صحت نے مملکت کے شہریوں اور غیرملکی باشندوں پر زور دیا کہ وہ وزارت صحت کی طرف سے دی گئی تجاویز پرعمل درآمد کو یقینی بنائیں اور کسی مشکوک بیماری کی صورت میں فورا ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا پرپھیلائی جانے والی افواہوں پرکان نہ دھریں۔

قبل ازیں سعودی وزارت صحت نے قومی مرکز برائے انسداد امراض کے تعاون سے مملکت میں کرونا وائرس کی آمد روکنے کے لیے ضروری اقدامات کیے ہیں۔ اس حوالے سے ملک میں بھر میں شہریوں کو اس وائرس سے خود کو بچانے کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں