یمن میں آئینی حکومت کی معاون عرب اتحادی فوج نے گذشتہ روز یمن کے دارالحکومت صنعاء اور مغربی ساحلے علاقے الحدیدہ میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں حوثی جنگجوئوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ صنعاء میں جبل عطان، الصباحہ کیمپ، شمالی دارالحکومت میں ارحب اور دیگر مقامات پر حوثیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی۔ یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب نھم اور الجوف کے محاذوں پر یمن کی آئینی فوج اور باغیوں کے درمیان لڑائی جاری ہے۔
ادھر فیلڈ ذرائع سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ شمالی صنعاء میں الصحی ڈاریکٹوریٹ اور جنوب میں الدریھمی میں حوثیوں کی کمک کو فضائی کارروائی میں نشانہ بنایا۔
جمعرات کے روز کی گئی ایک کارروائی میں مغربی یمن کے علاقے الحدیدہ میں 13 حوثی جنگجو ہلاک ہوگئےتھے۔
ادھر التبہ کے علاقے میں حوثیوں نے خود کش حملوں کے ذریعے داخل ہونے کی کوشش کی مگر آئینی فوج اور اس کی معاون عرب اتحادی فوج کی جوابی کارروائی میں باغی فرار ہوگئے۔
-
الجوف میں یمنی فوج کے ساتھ لڑائی کے دوران 19 حوثی ہلاک
یمن کے شمال مشرقی صوبے الجوف میں یمنی فوج کے ساتھ لڑائی میں درجنوں حوثی جنگجو اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ یمنی مسلح افواج کے میڈیا سینٹر کی جانب سے ... مشرق وسطی -
صنعاء میں حوثی باغیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان کا سامنا
اسپتال لاشوں اور زخمیوں سے بھرگئے، سیکڑوں جنگجو ہلاک مشرق وسطی -
حوثی ملیشیا کا الحدیدہ میں اسپتال اور اقوام متحدہ کے مرکزپر حملہ
یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے ساحلی شہر الحدیدہ میں 22 مئی اسپتال اور اقوام متحدہ کے سیز فائر مانیٹر پوائنٹ پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں ... مشرق وسطی