.

کرونا وائرس: برطانیہ نے سفارت خانہ اور قونصل خانوں سے کچھ عملہ واپس بلا لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برطانیہ نے چین میں مہلک کرونا وائرس پھیلنے کے بعد اپنے سفارت خانہ اور قونصل خانوں سےعملہ کے بعض ارکان کو واپس بلا لیا ہے۔

برطانوی حکومت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’31 جنوری سے چین میں برطانوی ایمبیسی اور قونصل خانوں سے بعض عملہ اور ان کے لواحقین کو واپس بلایا جارہا ہے۔ البتہ ناگزیرکام نمٹانے کے لیے ضروری عملہ وہیں موجود رہے گا۔‘‘

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’صورت حال اگرمزید خراب ہوتی ہے تو برطانوی سفارت خانہ اور قونصل خانے چین میں برطانوی شہریوں کو صرف محدود خدمات مہیا کرسکیں گے۔‘‘

امریکی محکمہ خارجہ نے بھی 31 جنوری کو چین میں سفارت خانے کے عملہ کے خاندانوں کے 21 سال سے کم عمرارکان کو ہدایت کی تھی کہ وہ فوری طور پر وہاں سے واپس آجائیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں