.

یواے ای میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد پانچ ہوگئی!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحتِ نے ہفتے کے روز کرونا وائرس سے متاثرہ ایک نئے مریض کی تشخیص کی تصدیق کی ہے۔یہ شخص چین کے اس مہلک وائرس سے سب سے متاثرہ شہر ووہان سے یو اے ای لوٹا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق اس متاثرہ مریض کا ضروری علاج کیا جارہا ہے اور اس کی حالت بہتر ہے۔

اس نئے کیس کے بعد یو اے ای میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔قبل ازیں 29 جنوری کوایک چینی خاندان کے چار افراد کا کرونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔اس خاندان کا تعلق بھی ووہان شہر سے ہے۔

یو اے ای کی وزارتِ صحت کے معاون انڈر سیکریٹری ڈاکٹر حسین الرند نے جمعرات کو العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ’’متاثرہ چینی خاندان کے ارکان کا علاج کیا جارہا ہے،ان کی حالت اب مستحکم ہے اور انھیں چودہ روز میں آزادانہ نقل وحرکت کی اجازت دے دی جائے گی۔‘‘

مقبول خبریں اہم خبریں