.

بیلجیئم : پولیس نے دوافراد کو چاقو گھونپنے والے شخص کو گولی مار دی!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بیلجیئم کے شمال مغربی شہر غینٹ میں اتوار کو پولیس نے دو افراد کو چاقو گھونپنے والے مشتبہ شخص کو گولی مار دی ہے۔

بیلجیئم کے مقامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ مسلح پولیس افسروں نے اس مشتبہ حملہ آور کے ہاتھ پر گولی ماری ہے۔بیلجیئن اخبار ’ہِٹ لیٹسٹ نیوز‘ کے مطابق اس شخص نے دو افراد پر چاقو کے وار کیے ہیں لیکن فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوا کہ آیا یہ افراد شدید زخمی ہوئے ہیں یا انھیں معمولی زخم آئے ہیں۔

قبل ازیں آج برطانوی دارالحکومت لندن میں بھی بالکل ایسا واقعہ پیش آیا ہے۔ وہاں بھی ایک شخص نے دو افراد کو چاقو گھونپ دیا لیکن لندن میٹرو پولیٹن پولیس کے مسلح افسروں نے اس مشتبہ شخص کو موقع پر گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔لندن کے میئر صادق خان اور پولیس نے اس واقعہ کو دہشت گردی قراردیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں