کرونا وائرس کی وبا: چین کا امریکا کی مدد کی پیش کش قبول کرنے سےانکار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

چین ماضی کے بحرانوں کی نسبت کرونا وائرس سے نمٹنے میں زیادہ شفاف ہے لیکن اس نے ابھی تک امریکا کی جانب سے اس مہلک وائرس پر قابو پانے کے لیے مدد کی پیش کش کو قبول نہیں کیا ہے۔

یہ بات وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ او برائن نے اتوار کو سی بی ایس چینل کے پروگرام ’’فیس دا نیشن‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔ انھوں نے کہاکہ’’ اب تک چینی ماضی کے بحرانوں کی نسبت یقینی طور پر زیادہ شفاف واقع ہوئے ہیں اور ہم اس کو سراہتے ہیں۔‘‘

انھوں نے بتایا کہ ’’امریکا نے چین کو میڈیکل اور صحت کا پیشہ ور عملہ بھیجنے کی پیش کش کی تھی لیکن ہمیں چین کی جانب سے اس پیش کش پر کوئی جواب موصول نہیں ہواہے لیکن ہم ان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں۔‘‘

مقبول خبریں اہم خبریں