سعودی عرب 2027 کے فٹبال ایشیا کپ کی میزبانی کا خواہش مند

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی فٹبال فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2027 کے ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے سرکاری طور پر درخواست پیش کر رہا ہے۔

منگل کے روز جاری ایک پریس ریلیز میں فیڈریشن نے باور کرایا ہے کہ گذشتہ دو برس کے دوران سعودی عرب کی میزبانی میں منعقد ہونے والے کھیلوں کے عالی مقابلوں کو بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی، لہذا اس کی روشنی میں ایشیائی سطح پر فٹبال کے بڑے ایونٹ کی میزبانی کے واسطے مربوط انداز میں درخواست پیش کی جائے گی۔

سعودی فٹبال فیڈریشن کے صدر یاسر المسحل کے مطابق ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے مملکت کی قیادت کی جانب سے لا محدود سپورٹ حاصل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی اسپورٹس جنرل اتھارٹی کے سربراہ بھی اس سلسلے میں پوری دل چسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

المسحل نے واضح کیا کہ ایشیا کپ کی میزبانی کے حوالے سے کام کرنے کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں