لیبیا کی پارلیمنٹ کا فائز السراج اور ایردوآن کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا ارادہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

لیبیا میں دفاع اور قومی سلامتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ طلال المیہوب نے باور کرایا ہے کہ پارلیمنٹ لیبیا میں صدارتی کونسل کے سربراہ فائز السراج اور ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کے خلاف سلامتی کونسل میں قانونی کارروائی کا ارادہ رکھتی ہے۔

المیہوب کے مطابق دونوں شخصیات پر شامی جنگجوؤں کی بھرتی اور لیبیا منتقلی کے الزامات عائد کیے جائیں گے۔ یہ بھرتی اور منتقلی برلن کانفرنس کے نتائج، فائر بندی اور لیبیا میں غیر ملکی مداخلت روک دینے کے وعدوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

Advertisement

اس سے قبل انقرہ نے لیبیا میں وفاق حکومت کی سپورٹ کے سلسلے میں شامی جنگجوؤں اور عسکری ساز و سامان بھیجنے کی رفتار بڑھا دی تھی۔ گذشتہ چند روز کے دوران ترکی کا ایک بحری جہاز بکتربند گاڑیاں لے کر طرابلس کی بندرگاہ پہنچا تھا جہاں اس نے تمام ساز و سامان اتار دیا۔ اسی دوران شامی اجرتی جنگجوؤں کی ایک بڑی تعداد اور ترک افسران بھی لیبیا پہنچے۔

مقبول خبریں اہم خبریں