چین کا وزٹ کرنے والے ہر مسافر کا سعودی عرب میں معائنہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے جنرل ڈاریکٹوریٹ برائے پاسپورٹس نے ایک نیا حکم جاری کیا ہے جس کے تحت مملکت میں فضائی، زمینی اور سمندری راستوں سے داخل ہونے ہر اس مسافر کا طبی معائنہ کیا جائے جس نے سعودی عرب آنے سے قبل کم سے کم 15 دن چین میں گذارے ہوں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اس اقدام کا مقصد چین میں پھیلنے والے 'کرونا' وائرس کے خلاف اقدامات کرنا ہے تاکہ مملکت کو اس مہلک وباء سے محفوظ رکھا جا سکے۔

Advertisement

ادھر دوسری طرف سعودی وزارت صحت نے قومی مرکز برائے تحفظ وانسداد وبائی امراض کے تعاون سے مملکت کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام ضروری حفاظتی اقدامات کیے ہیں۔ وزارت صحت کی طرف سے کرونا وائرس سے بچائو کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ شہریوں کو ان حفاظتی اقدامات اور ہدایات سے متعلق آگاہ کیا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں