سعودی عرب : دنیا کی مہنگی گُھڑ دوڑ ہفتہ کے روز ہوگی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں گھوڑوں کی عالمی دوڑ ہفتے کے روز ہو رہی ہے۔ مملکت کے جوکی کلب کی جانب سے "سعودی کپ ڈے" کا انعقاد دارالحکومت الریاض کے کنگ عبدالعزیز ریس کورس میں ہو گا۔

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سرپرستی میں ہونے والے اس مقابلے کی مجموعی انعامی رقم دو کروڑ 92 لاکھ ڈالر ہے۔

Advertisement

سعودی جوکی کلب کے چیئرمین شہزادہ بندر بن خالد الفیصل نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ یہ مملکت میں اس اعلیٰ سطح پر ہونے والی پہلی دوڑ ہے۔ اس مقابلے میں دنیا بھر سے بہترین گھوڑے، تربیت کار اور گھڑ سوار شریک ہوں گے۔ شہزادہ بندر کے مطابق مقابلے کی مقرر کردہ انعامی رقم دنیا میں اس نوعیت کی دوڑوں کے عالمی سطح پر منعقد ہونے والے مقابلوں میں سب سے زیادہ رقم ہے۔

سعودی جوکی کلب کے چیئرمین نے بتایا کہ کنگ عبدالعزیز ریس کورس کئی برسوں سے متعدد اہم مقابلوں اور ایونٹس کی میزبانی کر رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں