شاہ سلمان کا چینی صدر کو فون، کروناوائرس سے نمٹنے کے لیے بھرپورمدد وحمایت کی یقین دہانی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے چینی صدر شی جین پنگ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے اور انھیں مملکت کی جانب سے چین کو مہلک کرونا وائرس پر قابو پانے کی جنگ میں مکمل مدد وحمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

خادم الحرمین الشریفین نے شاہ سلمان مرکز برائے ریلیف اور انسانی امداد کو اس نئے کرونا وائرس پر قابو پانے کے لیے چین کو ہر ممکن امداد مہیا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Advertisement

شاہ سلمان نے چینی صدر سے گفتگو کرتے ہوئے اس مہلک وائرس کا شکار ہوکر جان کی بازی ہارنے والے افراد کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور اس وائرس سے متاثرہ زیرعلاج افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

چینی صدر نے جواب میں شاہ سلمان کی جانب سے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے امداد کی پیش کش اور مضبوط حمایت کو سراہا ہے۔

عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) نے فلوطرز کے اس مہلک وائرس کو صحت کی عالمی ایمرجنسی قراردے دیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وائرس کی نوعیت اور پھیلنے کے بارے میں ابھی بہت کچھ نامعلوم ہے،ابھی تک یہ پتا نہیں چل سکا ہے کہ یہ وائرس کیسے ایک انسان سے دوسرے انسان میں منتقل ہوتا ہے اور یہ کس حد تک مہلک ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں