ترکی کے ساتھ تنائو کے جلو میں قبرص کی میزائل ڈیل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ترکی کے ساتھ کشیدگی کے جلو میں قبرص نے ایک یورپی کمپنی کے ساتھ ہوائی جہازوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانے والے میزائلوں کے حصول کا معاہدہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ڈیل مشرقی بحیرہ روم میں ہائیڈرو کابن ذخائر پر ترکی کی طرف سے اجارہ داری قائم کرنے کے رد عمل میں قبرص نے یورپی کمپنی کے ساتھ یہ دفاعی معاہدہ کیا ہے۔

Advertisement

خبر رساں اداروں کے مطابق قبرص کی حکومت نے ایک یورپی میزائل ساز کمپنی 'ایم بی ڈی اے' کے ساتھ 150 ملین یورو کا معاہدہ کیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت مذکورہ کمپنی قربصر کو مختصر فاصلے تک زمین سے فضاء میں مار کرنے والے میزائل فراہم کرے گی۔

فرانسیسی اخبار 'لا ٹریبیون' کے مطابق 'مسٹرال' طرز کے میزائل جلد ہی قبرص کی حکومت کے حوالے کر دیئے جائیں گے۔

یورپی کمپنی نے قبرصی نیوی کے ساتھ 90 ملین یورو کا ایک دوسرا معاہدہ بھی کیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت کمپنی اکزوسٹ نامی میزائل قبرص کو فروخت کرے گی۔

خیال رہےکہ حالیہ مہینوں میں ترکی اور اس کے پڑوسی ملک قبرص کے درمیان کشیدگی پائی جا رہی ہے۔ اس کشیدگی میں اضافہ گذشتہ برس دسمبر میں اس وقت ہوا جب ترک ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا کہ انقرہ قبرص کے قریب جزیرے میں ایک نیا نیوی اڈہ تعمیر کرنے کی تیاری کررہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں