یمن میں آئینی حکومت نے بتایا ہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے باب المندب بندرگاہ کےقریب بحیرہ احمر کے جنوب میں سمندر میں بچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے میں کم سے کم تین مصری ماہی گیر ہلاک ہوگئے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی 'ایس پی اے' کے مطابق عرب اتحادی فوج نے بھی بحیرہ احمر میں حوثیوں کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین مصری ماہی گیروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جب کہ تین ماہی گیروں کو بچا لیا گیا ہے۔
عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ گذشتہ بدھ کو دن دو بجے بحیرہ احمر میں حوثیوں کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے میں ماہی گیروں کی ایک کشتی الٹ گئی تھی جس میں موجود تین ماہی گیر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔
کرنل المالکی کا کہنا تھا کہ کشتی پر چھ ماہی گیر سوار تھے۔ ان میں سے تین کوبچالیا گیا ہے۔
-
یمن: نھم کے محاذ سے حوثی جنگجوئوں کے اجتماعی فرار کی ویڈیو جاری
یمن کی مسلح افواج کی طرف سے جاری ایک ویڈیو میں دکھایا گیاہے کہ نھم اور الجوف کے محاذوں پر لڑائی کے دوران حوثی باغی اپنی لاشیں چھوڑ کر بھاگ کھڑے ہوئے۔ ... مشرق وسطی -
الجوف میں یمنی فوج کے ساتھ لڑائی کے دوران 19 حوثی ہلاک
یمن کے شمال مشرقی صوبے الجوف میں یمنی فوج کے ساتھ لڑائی میں درجنوں حوثی جنگجو اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ یمنی مسلح افواج کے میڈیا سینٹر کی جانب سے ... مشرق وسطی -
صنعاء میں حوثی باغیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان کا سامنا
اسپتال لاشوں اور زخمیوں سے بھرگئے، سیکڑوں جنگجو ہلاک مشرق وسطی