سوڈان کی عسکری اور سیاسی قیادت باہمی شراکت جاری رکھنے پر متفق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سوڈن کی عسکری اور سیاسی قیادت نے خود مختار کونسل کے سربراہ جنرل عبدالفتاح البرھان کے یوگنڈا میں اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد پیدا ہونے والے بحران کو پر امن طریقے سے حل کرنے اور باہمی شراکت داری جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق گذشتہ روز خود مختار عبوری کونسل کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرھان اور وزیراعظم عبداللہ حمدوک قصر الجمہوری میں طویل ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں رہ نمائوں نے ملک میں سیاسی شراکت جاری رکھنے پراتفاق کیا ہے۔

Advertisement

اس اجلاس میں عبوری کونسل کے وائس چیئرمین جنرل محمد حمدان دقلو اور کونسل کے ارکان صدیق تاور اور عائشہ موسیٰ السعید بھی موجود تھے۔

عبداللہ حمدوک اور جنرل برھان کے درمیان ہونے والی بات چیت میں ملک کو درپیش داخلی اور خارجی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ملک کے وسیع تر مفاد میں مشاورت سے فیصلے کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

جنرل برھان اور عبداللہ حمدوک کا کہنا تھا کہ ملک کو آگے لے جانے کے لیے عسکری ادارے اور سوڈان کی نمائندہ سیاسی قوتیں قومی شراکت داری کی پالیسی پرعمل رہیں گی۔

خیال رہے کہ چند روز پیشتر سوڈان کی خود مختار عسکری کونسل کے سربراہ جنرل عبدالفتاح البرھان نےیوگنڈا میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات کے بعد سوڈانی حکومت اور خود مختار کونسل کے درمیان تنائو دیکھنے میں آیا تھا۔ جنرل البرھان نے نیتن یاھو سے ملاقات کے بارے میں بات کرتےہوئے کہا ہے کہ وہ سوڈان کو تباہ کن پابندیوں سے نکالنے کےلیے تمام ممکنہ راستے اختیار کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں