مشرقی صنعاء میں 36 حوثی جنگجو ہلاک، الجوف اورنھم میں کمک تباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن کے دارالحکومت صنعاء کے مشرق میں عرب اتحادی فوج اور یمن کی آئینی فوج نے جمعرات کے روز ایک مشترکہ آپریشن میں کم سے کم 36 ایران نواز حوثی جنگجو ہلاک کر دیے۔ کارروائی میں درجنوں شدت پسند زخمی ہوئے ہیں اور انہیں بھاری مالی نقصان بھی پہنچایا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یہ واقعہ مشرقی صنعاء میں نھم کے محاذ پر پیش آیا۔ یہ محاذ یمن کی آئینی فوج اور حوثی باغیوں کے درمیان کئی ماہ سے میدان جنگ بنا ہوا ہے۔

Advertisement

یمن کی مسلح افواج کے شعبہ اطلاعات کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ جمعرات کی صبح فوج نے حوثی باغیوں کو صلب ڈاریکٹوریٹ میں ایک کمین گاہ کی طرف آنے کا موقع دیا تاکہ ان کا گھیرائو کر کے ان کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔ اس کارروائی میں کم سے کم 36 حوثی باغی ہلاک اور دسیوں زخمی ہوئے ہیں۔ نھم کے محاذ پر حوثیوں کی بھاری جنگی مشینری اور کمک بھی تباہ کردی گئی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فوج نے نجد العتق کے مقام پر حوثیوں کی ایک بکتر بند گاڑی اور دیگر اسلحہ اور گولہ بارود پر بمباری کی جس کے نتیجے میں وہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

ادھر ایک دوسرے سیاق نمیں نھم کے جنوب میں وادی نملہ کے مغرب میں اتحادی فوج نے حوثی باغیوں کی دو اسلحہ بردار گاڑیوں اور متعدد بکتر بند گاڑیوں کو تباہ کر دیا۔

جمعرات کے روز شمال مشرقی گورنری الجوف میں سرکاری فوج اور حوثی ملیشیا کے درمیان ہونے والی لڑائی میں حوثیوں کو بھاری مادی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ عرب اتحادی فوج نے یمنی فوج کی مدد سے حوثی باغیوں کے متعدد ٹھکانوں پر بمباری کی۔ اس بمباری میں متعدد حوثی شدت پسند ہلاک اور زخمی ہوئے۔

الجوف میں جمعرات کے روز عرب اتحادی فوج نے الغیل اور حام کے مقامات پر پانچ فضائی حملے کیے جن میں باغیوں کی تین بکتر بند گاڑیاں تباہ اور ان میں موجود عملہ ہلاک ہو گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں