ٹرمپ نے جزیرۃ العرب میں القاعدہ سربراہ قاسم الریمی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جزیرۃ العرب میں القاعدہ کے سربراہ قاسم الریمی کی یمن میں ایک فوجی آپریشن میں ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکی صدر نے ایک بیان میں کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک قدم اور آگے بڑھ کر جزیرۃ العرب میں القاعدہ کے لیڈر قاسم الریمی کو بھی ہلاک کر دیا ہے۔ الریمی کی ہلاکت سے امریکا، اس کے اتحادی اور دنیا مزید محفوظ ہوجائے گی۔

Advertisement

خیال رہے کہ کمانڈر قاسم الریمی سنہ 2015ء سے القاعدہ جزیرہ نما عرب کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اس کی ہلاکت امریکی فوج کی جانب سے یمن میں کیے گئے ایک آپریشن میں ہوئی۔

امریکی صدر نے کہا کہ الریمی کی ہلاکت سے خطے میں القاعدہ مزید کم زور ہوگی اور ہمیں اپنی قومی سلامتی کے لیے اہداف کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔

امریکی صدر نے قاسم الریمی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے تاہم اس آپریشن کی تاریخ نہیں بتائی۔ تاہم العربیہ اور اس کے برادر ٹیلی ویژن چینل الحدث نے ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ قاسم الریمی کو 31 جنوری کو یمن کے مار شہر کے علاقے وادی عبیدہ میں ایک مکان پر میزائل حملے میں ہلاک کیا گیا تھا۔ الریمی اور القاعدہ جنگجوئوں نے کچھ ہی روز قبل اس مکان کو کرائے پر حاصل کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں